تفہیمات، دوم

عرض ناشر

یوں تو مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی صاحب کی جملہ تصانیف و تالیفات اپنا ایک ممتاز مقام رکھتی ہیں لیکن کچھ کتب تو یقین آفرینی اور اثر انگیزی میں اپنا جواب نہیں رکھتیں۔انھی چند کتب میں سے ایک کتاب یہ بھی ہے۔ اس کتاب میں اسلام کےچند.مهمات مسائل پر قلم اٹھایا گیا ہے اور واقعہ یہ ہےکہ جس سلجھے ہوئے انداز اور پر زور استدلال کے ساتھ اصل مسئلہ کو واضح کیا ہے اُس نے بےشمار اُلجھے ہوئے ذہنوں کو صاف کیا ہے۔ کتنے ہی شک وریب کےمارےہوؤں کو دولت ایمان و یقین سےمالا مال کیا ہےاور ان پر اسلام کی حقانیت کا گہرا نقش ثبت کیا ہے۔ہر اُس شخص کےلیےجو راہ حق کا متلاشی ہو اور اس پر پورے اطمینان و سکون کےساتھ چلنا چاہتا ہو ۔ اس کتاب کا مطالعہ ناگزیر ہے۔

اس سلسلہ مضامین کو اب تک ۳ جلدوں میں شائع کیا جا چکا ہے ۔ اگلی جلد میں بھی ان شاء اللہ جلد پیش کی جائیں گی۔

اس کتاب کو ہم آفسٹ کی معیاری کتابت و طباعت کے ساتھ پیش کر رہے ہیں۔امید ہے کہ قارئین اس کو ہر حیثیت سے پسند فرمائیں گے۔

لاہور - ذی الحجہ ۱۳۸۲ھ

مطابق اپریل ۱۹۷۷ء

Blank Page

کتاب تفہیمات، دوم
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

Understandings