ہدایات

آپس کی اصلاح اور اس کا طریقہ

باہمی اصلاح کا صحیح طریقہ یہ ہےکہ جس شخص کی کوئی بات آپ کو کھٹکنےیا جس سےکوئی شکایت آپ کو ہو اس کےمعاملہ میں آپ جلدی نہ کریں، بلکہ پہلےاسےاچھی طرح سمجھنےکی کوشش کریں۔پھر اولین فرصت میں خود اس شخص سےمل کر تخلیه میں اس سےبات کریں۔اس پر اگراصلاح نہ ہو اور معاملہ آپ کی نگاہ میں کچھ اہمیت رکھتا ہو تو اسےاپنےعلاقےکےامیر جماعت کے نوٹس میں لائیں۔وہ پہلےخود اصلاح کی کوشش کرےاور پھر ضرورت ہو تو جماعت کےاجتماع میں اسےپیش کرے۔ اس پوری مدت میں اس معاملہ کا ذکر غیر متعلق لوگوں سےکرنا،اور شخص متعلق کی غیرموجودگی میں اس کا چرچا کرنا صریحا غیبت ہے، جس سے قطعی اجتناب کرنا چاہیے۔نیز ایسے معاملات میں مرکز کی طرف رجوع کرنا اس وقت تک صحیح نہیں ہے جب تک مقامی جماعت اصلاح کی سعی میں ناکام ہو کر مرکز سے مدد لینے کی ضرورت محسوس نہ کرے۔

کتاب ہدایات
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت Oct. 29, 2025
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

ہدایت