ہدایات

تعلق بالله

اس معاملہ میں ہمارےدرمیان دورائیں نہیں ہیں کہ تعلق باللہ ہی ہمارےاس کام کی جان ہے۔ جماعت کا کوئی رفیق الحمد للہ کہ اس کی اہمیت کے احساس سےغافل نہیں ہے۔ البتہ جو سوالات اکثر لوگوں کو پریشان رکھتےہیں وہ یہ ہیں کہ تعلق باللہ سےٹھیک مراد کیا ہے؟ اس کو پیدا کرنےاور بڑھانےکا طریقہ کیا ہے؟ اور آخر کس طرح یہ معلوم کریں کہ ہمارا تعلق واقعی اللہ سے ہے یا نہیں، اور ہے تو کتنا ہے؟ ان سوالات کا کوئی واضح جواب معلوم نہ ہونے کی وجہ سے میں نے اکثر یہ محسوس کیا ہے کہ لوگ گویا اپنے آپ کو ایک بے نشان صحرا میں پارہے ہیں جہاں کچھ پتہ نہیں چلتا کہ ان کی منزل مقصود ٹھیک کس سمت میں ہے اور کوئی اندازہ نہیں ہوتا کہ انہوں نےکتنا راستہ طے کیا اور اب کس مرحلےمیں ہیں اور آگےکتنےمراحل باقی ہیں۔اسی وجہ سےبسا اوقات ہمارا کوئی رفیق ھبہم تصورات میں کم ہونے لگتا ہےکوئی ایسےطریقوں کی طرف مائل ہو جاتا ہےجو موصل الی المقصود نہیں ہیں،کسی کے لیے مقصود سےقریب کا تعلق اور دور کا تعلق رکھنےوالی چیزوں میں،امتیاز کرنا مشکل ہو رہا ہےاور کسی پر حیرت کا عالم طاری ہے۔ اس لیے آج میں صرف تعلق باللہ کی نصیحت ہی پر اکتفانہ کروں گا بلکہ اپنےعلم کی حد تک ان سوالات کا بھی ایک واضح جواب دینے کی کوشش کروں گا۔

کتاب ہدایات
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت Oct. 29, 2025
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

ہدایت