پرده

دیباچہ طبع اول

دیباچہ طبع اول پردے کے مسئلے پر اب سے چار سال پہلے میں نے ایک سلسلہ مضامین لکھا تھا جو " ترجمان القرآن" کے کئی نمبروں میں شائع ہوا تھا۔ اس وقت بحث کے بعض گوشے قصدا" نظر انداز کر دیئے گئے تھے اور بعض کو تشنہ چھوڑ دینا پڑا تھا کیونکہ کتاب کے بجائے محض ایک مضمون ہی لکھنا مد نظر تھا۔ اب ان اجزاء کو یکجا کر کے ضروری اضافوں اور تشریحات کے ساتھ یہ کتاب مرتب کی گئی ہے۔ اگرچہ یہ دعوی اب بھی نہیں کیا جا سکتا کہ یہ اس موضوع پر آخری چیز ہے۔ لیکن میں کم سے کم یہ توقع ضرور رکھتا ہوں کہ جو لوگ اس مسئلے کو واقعی سمجھنا چاہتے ہیں وہ اس میں بڑی حد تک اطمینان بخش مواد اور دلائل پائیں گے۔ وبالله التوفيق وهو المستعان ابو الاعلیٰ 22 محرم 1359ه

کتاب پرده
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

pardah