بسم الله الرحمن الرحیم عرض ناشر مغربی تہذیب کی برق پاشیوں اور جلوہ سامانیوں نے اہل مشرق کی عموما اور مسلمانوں کی نظروں کو خصوصا" جس طرح خیرہ کیا ہے وہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ......... اور عریانی نے جس سیل رواں کی شکل اختیار کی ہے اس نے ہماری ملی اور دینی اقدار کو خس و خاشاک کی طرح بہا دیا ہے۔ اس کی چمک دمک نے ہمیں کچھ اس طرح مبہوت کر دیا کہ ہم یہ بھی تمیز نہ کر سکے کہ اس چمکتی ہوئی شے میں زر خالص کتنا ہے اور کھوٹ کتنا۔ اس تیز و تند سیلاب کے مقابلہ میں ہم اتنے بے بس ہو کر رہ گئے ہیں کہ ہماری اکثریت نے اپنے آپ کو پوری طرح اس کے حوالے کر دیا۔ نتیجتاً ہمارا معاشرہ تلپٹ ہو گیا اور ہمارے خاندانی نظام کا شیرازہ کچھ اس طرح منتشر ہوا کہ کوچہ کوچہ ہماری اس ترمذی خودکشی پر نوحہ کر رہا ہے۔ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ان بابصیرت اصحاب میں سے ہیں جنہوں نے اس سیلاب بلا خینو کی تباہ کاریوں کا بروقت اندازہ لگا کر ملت کو اس عظیم خطرہ سے متنبه کیا اور اس کو روکنے کے لئے مضبوط بند باندھنے کی کوشش کی۔ "پردہ" آپ کی ان ہی کوششوں کا آئینہ دار ہے۔ عصر حاضر میں اس موضوع پر اب تک جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں "پردہ" ان میں ممتاز مقام رکھتی ہے اس کا دل نشین انداز بیان پر زور استدلال اور حقائق سے لبریز تجزیہ اپنے اندر وہ کشش رکھتا ہے کہ کٹر سے کٹر مخالف بھی قائل ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ یہی وجہ ہے کہ پورے عالم اسلام میں اس کتاب کو جو مقبولیت حاصل ہوئی وہ بہت کم کتابوں کو نصیب ہوئی ہے۔ مشرق وسطی میں اس کا عربی ایڈیشن ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ یہی حال اس کے اردو اور انگریزی ایڈیشن کا ہے۔ ہم اس بلند پایہ کتاب کا یہ تازہ ایڈیشن پیش کر رہے ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ اس کے ظاہری حسن کو اس کی معنوی خوبیوں سے ہم آہنگ کر کے اسے جاذب نظر اور دل کش انداز میں پیش کریں جو اس کے شایان شان ہو۔ اس کتاب کی عظیم افادیت کی وجہ سے اکثر حضرات اس کتاب کو شادیوں کے موقع پر بطور تحفہ پیش کرتے ہیں۔ ایسے حضرات کے لئے ہم نے اس کتاب کا خصوصی ایڈیشن بھی شائع کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ خصوصی ایڈیشن تحفه کے تمام معیاروں پر پورا اترے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر : اسلامک پبلیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور
| کتاب | پرده |
|---|---|
| مصنف | مولاناابوالاعلی مودودی |
| تاریخ اشاعت | None |
| پبلشرز | ادارہ |
| ٹیگ |