خطبات

دیباچہ طبع اول

بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ . دیباچہ طبع اول ١٣٧٥ه (۱۹۳۸ء) میں جب میں پہلی مرتبہ پنجاب آیا اور "دارالاسلام" ( نزد پٹھانکوٹ مشرقی پنجاب) میں قیام پذیر ہوا تو میں نےوہاں کی مسجد میں جمعہ کی نماز کا سلسلہ شروع کیا اور گردو نواح کےدیہاتی مسلمانوں کو جمع کر کےاُنھیں دین اسلام سمجھانےکی کوشش کی ۔یہ مجموعہ انہی خطبات جمعہ پر مشتمل ہے جو میں نے اُس زمانے میں تیار کیے تھے۔ ان خطبات میں میرے مخاطب گاؤں کے لوگ تھے اور وہ بھی پنجاب کےجن کی مادری زبان اُردو نہیں ہے،اِس لیے مجھے زبان اور انداز بیان دونوں نہایت سہل اور عام فہم اختیار کرنے پڑے ۔ اس طرح ایک ایسا مجموعہ تیار ہو گیا ہے جو عوام کو دین کی تعلیم دینے کے لیے انشاء اللہ بہت مفید ثابت ہوگا۔

اس سے پہلے ہمیں اپنے رسالہ دینیات میں عقائد اسلام کی کافی تشریح کر چکا ہوں اور اسلام کے نظام شریعت کو بھی میں نے اختصار کے ساتھ وہاں بیان کر دیا ہے۔ اب اس مجموعے میں دو چیزیں اور ضروری شرح وبسط کےساتھ آگئی ہیں۔ایک روح دین ، دوسرے عبادت۔ مجھےامید ہےکہ جو لوگ رسالہ دینیات کے ساتھ ان خطبات کو ملا کر پڑھیں گے ان کے لیے دین کی راہ اچھی طرح روشن ہو جائے گی۔

وبالله التوفيق جو اصحاب ان خطبات کو جمعہ میں سُنانا چا ہیں وہ ہر خطبہ کی ابتدا میں خطبه مسنونہ پڑھیں۔ خطبہ ثانیہ کے انتخاب میں وہ آزاد ہیں مگر وہ لاز کا عربی میں ہونا چاہیے۔ ابو الاعلیٰ لاہور، ۱۵ رمضان ه

کتاب خطبات
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

Sermons