ابواب

قادیانی مسئلہ

ختم نبوت

١١- " تمام مسلمانوں کی خدمت میں گزارش ہے کہ اس عاجز کےرساله فتح الاسلام و توضیح المرام و ازاله اوہام میں جس قدر ایسے الفاظ موجود ہیں کہ محدث ایک معنی میں نبی ہوتا ہے ، یا یہ کہ محد ثیت جزوی نبوت ہے، یا یہ کہ محدثیت نبوت ناقصہ ہی، یہ تمام الفاظ حقیقی معنوں پر محمول نہیں ہیں بلکہ صرف سادگی سےان کے لغوی معنوں کی رو سےبیان کئے گئے ہیں،ورنہ حاشا و کلا مجھے نبو۔۔ حقیقی کا ہر گز دعوئی نہیں ہے. .... سو میں تمام مسلمان بھائیوں کی خدمت میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ ان لفظوں سے ناراض ہیں اور ان کے دلوں پر یہ الفاظ شاق ہیں تو وہ ان الفاظ کو ترمیم تصور شدہ فرما کر بجائے اس کے محدث کا لفظ میری طرف سے سمجھ لیں ، کیونکہ کسی طرح مجھ کو مسلمانوں میں تفرقہ اور نفاق ڈالنا منظور نہیں ہے بجائے لفظ نبی کے محدث کا لفظ ہر ایک جگہ سمجھ لیں اور اس کو یعنی لفظ نبی کو کاٹا ہوا خیال فرمالیں"۔ ( تحریری بیان مورخہ ۳ فروری ۱۸۹۲ء جو جلسہ عام میں پڑھا گیا۔ مندرجہ تبلیغ رسالت، جلد ۲،صفحه ۹۵)

کتاب قادیانی مسئلہ
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

Qadyani