کلیدی مناسب کا مفہوم اور مطالبہ علیحدگی کے لئے دلائل (ھ) قادیانیوں کو کلیدی مناصب سے ہٹانے کا جو مطالبہ کیا گیا ہے اس کی بنیاد بھی صرف یہ نظریہ نہیں ہے کہ اسلامی ریاست میں غیر مسلمانوں کو کلیدی مناصب پر مامور نہیں کیا جا سکتا، بلکہ یہ مطالبہ اس بنا پر کیا گیا ہےکہ (۱) پچھلےدور میں انگریزوں کی غیر معمولی عنایات سے اور موجودہ دور میں پاکستان کےحکمرانوں کی غفلت اور بے حسی سے فائدہ اٹھا کر اس چھوٹے سے گروہ نے اپنی آبادی کےتناست سے بدرجہا زیادہ ملازمتوں پر قبضہ کر لیا ہے(۲) اس گروہ کاجو شخص بھی کسی اہم عہدے پر پہنچ گیا ہےاس نےاپنےہم مذہبوں کو بھرتی کرنےمیں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے(۳) اس گروہ کے پیشوا مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اعلانیہ اپنے پیروؤں کو ہدایت کی ہے کہ ایک منصوبہ بنا کر تمام سرکاری محکموں میں گھنے کی کوشش کریں۔ (۴) اس گروہ کےبا اثر عمدہ داروں نے اکثر اپنے مذہب کی تبلیغ اس کی طرح کی ہے کہ جو ان کے دائرہ اثر میں ملازمت حاصل کرنا چاہے وہ قادیانیت قبول کر لے اور (۵) اب ان کےحوصلےیہاں تک بڑھ گئے ہیں کہ اس راستے سے وہ پاکستان کی حکومت پر قبضہ کرنے کے خواب دیکھنے لگے ہیں۔ اس صورت حال کو دیکھ کر مجبور ا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان لوگوں کو کلیدی مناصب سےہٹایا جائےاس مطالبے کے سیاق و سباق میں کلیدی مناصب کا مفہوم وہ نہیں ہے جو غیر مسلمانوں کو کلیدی مناصب نہ دینےکے اسلامی نظریے میں ہے۔ بلکہ یہاں کلیدی منصب سے ہر وہ اہم عہدہ مراد ہے جس پر فائز ہو کر قادیانی گروہ کا کوئی شخص اپنے گروہ کو اسی طرح کےناجائز فائدے پہنچا سکتا ہو جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہےدر حقیقت جیسی کچھ صورت حال اس گروہ نے اپنی روش سے پیدا کر دی ہے اور اس کو اگر انصاف کی نگاہ سے دیکھا جائے تو محسوس ہو گا کہ یہ مطالبہ اصلی ضرورت سےبہت کم ہے۔مطالبہ تو اس کے ساتھ یہ بھی ہونا چاہئے تھا کہ آئندہ دس سال کے لئےتمام محکموں میں قادیانیوں کی بھرتی بالکل بند کر دی جائے تاکہ موجودہ عدم توازن کی کیفیت دور ہو سکے۔
| کتاب | قادیانی مسئلہ |
|---|---|
| مصنف | مولاناابوالاعلی مودودی |
| تاریخ اشاعت | None |
| پبلشرز | ادارہ |
| ٹیگ |