قادیانی مسئلہ
معاشی پہلو
٤- کچھ زیادہ مدت نہ گزری تھی کہ مسلمانوں اور قادیانیوں کی یہ نزاع معاش کےمیدان میں بھی پہنچ گئی۔مسلمانوں کےساتھ مذہبی اور معاشرتی کشمکش کی وجہ سےاور بڑی حد تک نئے نئے مذہبی جوش کی وجہ سےبھی قادیانیوں کےاندر ابتداء ہی سے جتعہ بندی کا ایک زیر دست میلان پایا جاتا تھا۔ انہوں نے منتظم ہو کر معیشت کے ہر شعبہ میں قادیانیوں کو غیر قادیانیوں پر ترجیح دینے اور ایک دو سرےکی مدد کر کےآگےبڑھانےکا سلسلہ شروع کر دیا اور اس سےان کےاور مسلمانوں کےتعلقات کی تلخی روز بروز بڑھتی چلی گئی۔ خصوصیت کے ساتھ سرکاری ملازمتوں کے معاملہ میں دونوں گروہوں
کی کشمکش زیادہ نمایاں رہی ہے۔ اور قادیانی عہد و داروں کی خویش پروری نے اس کو مزید ہوا دی ہے۔ اس نزاع سے بھی پنجاب میں کو سب سے زیادہ سابقہ پیش آیا ہے۔ کیونکہ قادیانیوں کی بڑی تعد ادای صوبہ میں آباد ہے اور بیشتر یہیں کی زراعت تجارت، صنعت و حرفت اور ملازمتوں میں ان کے اور مسلمانوں کے درمیان کشمکش برپا رہی ہے اس موقع پر یہ بات نہ بھولنی چاہئے کہ یہ اس نوعیت کی نزاع ہے جو اس سے پہلے مسلمانوں اور ہندوؤں کو ایک دوسرے سے پھاڑ کر باہمی عداوت کی آخری حدود تک پہنچا چکی ہے۔
| کتاب |
قادیانی مسئلہ |
| مصنف |
مولاناابوالاعلی مودودی |
| تاریخ اشاعت |
None |
| پبلشرز |
ادارہ |
| ٹیگ |
Qadyani
|