بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
یہ کتاب سب سے پہلے ١٩٣٧ء میں شائع ہوئی تھی ۔ اسلام کو سمجھنےکے لیے اس کو اس قدر مفید پایا گیا کہ بہت جلدی اسےبرصغیر ہند میں عام مقبولیت حاصل ہوگئی،یہاں تک کہ اب اس کا تینتیسواں ایڈیشن شائع ہو رہا ہے۔اس کی جامعیت،اختصار اور عام فہمی کی وجہ سے عام تعلیم یافتہ لوگوں میں بھی مقبول ہوتی ہے اور بکثرت اسکولوں اور کالجوں میں اس کو شریک نصاب بھی کیا گیا ہے۔
اُردو زبان کے علاوہ دنیا کی بہت سی دوسری زبانوں میں بھی اس کےترجمے ہو چکے ہیں اور مزید ہوتے چلے جارہے ہیں۔ اس وقت تک جن زبانوں میں اس کے تراجم ہمارے علم میں آئے ہیں وہ یہ ہیں :
عربی۔ فارسی - ترکی۔ انڈو نیشی - سواحلی - ہاؤسا ، انگریزی -فرانسیسی جرمن ہسپانوی ۔ جاپانی ۔ تھائی - سنہالی - بنگلہ ۔ سندھی -پشتو-گجراتی - ہندی ۔ ٹامل - مالا باری ، ڈفیش پرنگالی۔اس کو مسلمانوں ہی نے نہیں بلکہ غیر مسلموں نے بھی پسند کیا ہے اور بہت سے غیر مسلموں کو اس کے مطالعہ سے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔ بعض مسلم ممالک میں اس کا ترجمہ مدارس میں بطور نصاب بھی پڑھایا جاتا ہے۔
حسین فاروق مودودی
إدارة ترجمان القرآن
اچھرہ ۔ لاہور
| کتاب | دینیات |
|---|---|
| مصنف | مولاناابوالاعلی مودودی |
| تاریخ اشاعت | None |
| پبلشرز | ادارہ |
| ٹیگ |