اسلامی نظام تعلیم

عورتوں کی تعلیم

جہاں تک عورتوں کی تعلیم کے سلسلے میں عملی تدابیر و اصلاحات کا تعلق ہے، جو اصلاحات اوپر پرائمری سے اختصاصی در جوں تک بیان کی گئی ہیں وہ عورتوں کی تعلیم میں بھی اسی طرح سے شامل ہونی چاہئیں ، جیسی کہ مردوں کی تعلیم میں۔ اس کے علاوہ عورتوں کی تعلیم میں اس بات کو بھی خاص طور پر ملحوظ رکھنا چاہیے کہ ان کی اصل اور فطری ذمے داری زراعتی فارم، کارخانے اور دفاتر چلانے کے بہ جائے گھر چلانے اور انسان سازی کی ہے۔ ہمارے نظام تعلیم کو ان کے اندر ایک ایسی مسلمان قوم وجود میں لانے کی قابلیت پیدا کرنی چاہیے، جو دنیا کے سامنے اس فطری نظام زندگی کا عملی مظاہرہ کر سکے، جو خود خالق کائنات نے بنی نوع انسان کے لیے مقرر فرمایا ہے۔

کتاب اسلامی نظام تعلیم
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

نامعلوم