اسلامی نظام تعلیم

جدید نظام تعلیم

اگر ہمیں اپنےموجودہ نظام تعلیم کی اصلاح کرنی ہےتو پھر ہم کو ایک انقلابی قدم اٹھانا ہوگا۔در حقیقت اب یہ ناگزیر ہوچکا ہےکہ وہ دونوں نظام تعلیم ختم کر دیےجائیں، جواب تک ہمارےہاں رائج رہےہیں۔ پرانا مذ ہی نظام تعلیم بھی ختم کیا جائےاور یہ موجودہ نظام تعلیم بھی،جو انگریز کی رہ نمائی میں قائم ہوا تھا۔ ان دونوں کی جگہ ہمیں ایک نیا نظام تعلیم بنانا چاہیے، جو ان کےنقائص سے پاک ہو اور ہماری ان ضرورتوں کو پورا کر سکے، جو ہمیں ایک مسلمان قوم، ایک آزاد قوم اور ایک ترقی کی خواہش مند قوم کی حیثیت سے اس وقت لاحق ہیں۔ اسی نظام تعلیم کا نقشہ اور اس کے قائم کرنے کا طریقہ میں یہاں پیش کرنا چاہتا ہوں۔

کتاب اسلامی نظام تعلیم
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز ادارہ
ٹیگ

نامعلوم