اسلامی نظام تعلیم
ایک انقلابی قدم کی ضرورت
چہارم یہ کہ بچے کو اسلامی زندگی بسر کرنے کے طریقے بتائے جائیں اور اس سلسلے میں وہ تمام فقہی مسائل بیان کر دیے جائیں، جو ایک دس برس کے لڑکےاور لڑکی کو معلوم ہونےچاہئیں۔ طہارت و پاکیزگی کے احکام، وضو کے مسائل ، نماز اور روزے کے طریقے، حرام اور حلال کے ابتدائی حدود، معاشرتی زندگی کے پسندیدہ اطوار، یہ وہ چیزیں ہیں، جو ہر مسلمان بچے کو معلوم ہونی چاہئیں۔ ان کو صرف بیان ہی نہ کیا جائےبلکہ ایسےطریقےسےذہن نشین کیا جائے،جس سے بچے یہ سمجھیں کہ ہمارے لیے یہی احکام ہونے چاہئیں،یہ احکام بالکل برحق ہیں اور ہم کو ایک ستھری اور پاکیزہ زندگی بسر کرنے کےلیے ان احکام کا پابند ہونا چاہیے۔
| کتاب |
اسلامی نظام تعلیم |
| مصنف |
مولاناابوالاعلی مودودی |
| تاریخ اشاعت |
None |
| پبلشرز |
ادارہ |
| ٹیگ |
نامعلوم
|