تعلیمات

عرض ناشتر

تعلیم کے موضوع پر مولانا سید ابوالاعلی مودودی صاحب کی تحریریں کا یہ مجموعہ پہلی مرتبہ ۱۹۵۵ء میں شائع ہوا تھا۔ اب اس میں مولانا موصوف کےتین تازه ترین مضامین :

۱- اسلامی یونیورسٹی کا نصاب ۔ ۲. اسلامی نظام تعلیم ٣- عالم اسلام کی تعمیر میں مسلمان طلبہ کا کردار

شامل کر کے شائع کیا جا رہا ہے ۔ اس طرح اب اس مجموعہ میں وہ تمام تحریریں شامل ہو گئی ہیں جو آپ نے اس موضوع پر آج تک رقم فرمائی ہیں۔

ان میں پہلا مضمون "اسلامی یونیورسٹی کا نصاب" اس سکیم پر مشتمل ہےجو انہوں نے مدینہ یونیورسٹی کے قیام کے سلسلہ میں حکومت سعودیہ کی خدمت میں میں کیا تھا۔

دوسرا مضمون "اسلامی نظام تعلیم" اس جواب پر مشتمل ہے جو انہوں نے پہلے مارشل لاء کے زبانے میں تعلیمی اصلاحات کے کمیشن کے سوالنام کے جواب میں ارسال فرمایا تھا ۔

تیسرا مضمون در اصل ایک تقریر ہے جو موصوف نے طلبہ کے ایک اجتماع میں کی تھی ، اس کو اب کتابی شکل میں شائع کیا جا رہا ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ کتاب ان تمام حضرات کے لیے ایک رہنما ثابت ہوگی جو مسلمانوں کے لیے ایک جامع اسلامی نظام تعلیم کے خواہشمند میں اور اس کو جاری کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ لاہور ١٧ رجب المرجب ١٣٩١ء مطابق ١٨ستمبر ١٩٧١ء مینجنگ ڈائرکٹر اسلامک پبلیکیشنز لمیٹڈ

کتاب تعلیمات
مصنف مولاناابوالاعلی مودودی
تاریخ اشاعت None
پبلشرز اسلامک پبلی کیشنز(پرائیویٹ) لمیٹیڈ
ٹیگ

Teachings